"پرتشدد کھیل" مکس مارشل آرٹس  پر پابندی 

کابل :مکس مارشل آرٹس  پر پابندی  عائد کردی گئی۔  طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو پرتشدد کھیل قرار دے کر  پابندی عائد کردی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی سپورٹس اتھارٹی کے ایک نمائندے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) بہت پرتشدد ہے اور اس میں حصہ لینے سے جان جانے کا خطرہ ہے۔

مکس مارشل آرٹس افغانستان کے نوجوانوں میں ایک مقبول کھیل رہا ہے اور 2008 میں افغانستان میں ایم ایم اے فیڈریشن بھی قائم کی گئی تھی۔ 

مقامی ماہرین کھیل کے مطابق یہ کھیل اسلامی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا اور اس میں بہت سے ایسے عوامل ہیں جو شریعت سے متضاد ہیں۔ ایم ایم اے پر پابندی کا حکم نامہ افغانستان کی اچھائی کی ترغیب دینے اور برائی سے روکنے' کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والی اخلاقی پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں