کوئٹہ : وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، صوبے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، صوبے میں ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، شہدا کا لہو ضائع نہیں جائے گا، آرمی چیف، سیاسی قیادت اس خطرناک مرحلے کو عبور کریں گے۔بلوچستان واقعے پر سب غم زدہ ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے،26 اگست کو بلوچستان میں دلخراش واقعہ ہوا، دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، یہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں دشمنوں نے ناپاک سکیم بنائی، بلوچستان میں پاک فوج ایف سی جوان، معصوم شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے، انفرادی قوت اور مصمم ارادے کے ساتھ بلوچستان میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، خارجیوں اور دہشتگردوں نے مل کر بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا، بدقسمتی سے دہشتگردی نے 2018 کے بعد دوبارہ سر اٹھایا ہے جسے پوری قوت سے کچلیں گے
۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی لیڈر شپ میں دہشتگردی کو ختم کریں گے، پاکستان دوبارہ اپنا مقام حاصل کرے گا، ہم ترقی کی راہ پر دوبارہ رواں دواں ہوں گے۔