کراچی : اداکارہ ندا یاسر کاکہنا ہے کہ چھوٹی سی عمر میں اپارٹمنٹ میں ہی تین چار رشتے کروا نے کے علاوہ ماموں کی شادی کروا دی تھی۔ندا یاسر نے شو میں بات کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹی سی عمر میں اپارٹمنٹ میں ہی تین چار رشتے کروا نے کے علاوہ ماموں کی شادی کروا دی تھی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ میں نے جب رشتے کرائے تو میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔ میری ممانی ہمارے پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے امی سے کہا یہ خاتون بہت اچھی اور مہربان ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔
میزبان نے کہا ہم اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تو مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا، میں امی کو کہتی تھی کہ دیکھیں امی اگر اس لڑکے کا اس لڑکی سے رشتہ ہو جائے تو کیسا رہے گا۔