"دیہات میں شادی کریں اور بھاری رقم حاصل کریں"،شہری لڑکیوں کو ترغیب 

ٹوکیو: شہری لڑکیوں کودیہات میں شادی کی  ترغیب دینے کے لیے  بھاری رقم آفر کی جارہی ہے۔

جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  جاپانی حکومت نے ٹوکیو کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو دیہی علاقوں میں شادی کی ترغیب دینے کیلئے ایک منفرد منصوبہ بندی شروع کی ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی کم ہوتی تعداد کو بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کو ایک بڑے آبادیاتی چیلنج کا سامنا ہے جس کے تحت جاپان  کی شرح پیدائش اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔  جاپان میں عام طور پر شہری لڑکیاں دیہات میں شادی نہیں کرتی ہیں اس وجہ  جاپانی حکومت نے شہری لڑکیوں کو پرکشش آفر کی ہے تاکہ دیہات میں بھی ماڈرن کلچر کو فروغ دیاجاسکے۔

جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  جاپانی حکومت دیہی علاقوں میں شادی کرنے والی لڑکیوں کے میچ میکنگ ایونٹس کے سفری اخراجات خود اٹھائے گی اور   خواتین کو اضافی مالی مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں