بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے:عظمٰی بخاری

بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے:عظمٰی بخاری

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا ’’ڈس گریس‘‘ کا لقب دے رہا ہے، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا تھا،عظمٰی بخاری نے بانی پی ٹی آ ئی اور ان کی اہلیہ پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ انہو ں نے اپنے دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے  رکھا تھا جبکہ اب یہ آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں۔

عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلا ف  9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں، کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا ویسے ہی ندامت کا باعث  ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی تھی۔

ن لیگی لیڈر نےمزید کہا کہ" چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا " معافی دے دیں"، جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں، ہر ہفتے نئے بیانیے بنانے والا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیہ ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں