وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر ریلیف ملنا شروع

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر ریلیف ملنا شروع

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے، لیسکو نے مریم نواز کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

  
ذرائع کے مطابق  201سے500 یونٹ تک  استعمال کرنے والےاسلام آباد اور پنجا ب کے صارفین کے بل  میں سے 14 روپے فی یونٹ ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔لیسکوکے پہلے 4 بیجز میں صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، ان بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی ہےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب  کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی اور اس سے متعلق تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بل ڈسٹری بیوٹرز بلوں کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں، تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں