ملک کے مختلف شہرو ں میں زلزلے کے جھٹکے ، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

ملک کے مختلف شہرو ں میں زلزلے کے جھٹکے ، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

اسلام آباد : وفاقی دارلحکو مت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہرو ں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

نیو نیوز کے مطابق پشاور ،  راولپنڈی ،سوا ت ، شمالی وزیرستان ، بٹگرام ، تؤرگر کور کوہستان  ، مالا کنڈ ، مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

اس کے علا وہ پنجا ب میں  لاہور ِ ، گوجرانوا لہ ،ملتا ن ، فیصل آباد  ا ورسرگودھا میں بھی زلزلے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث شہریو ں  میں خوف و حراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہو ئے دفاتر اور گھرو ں سے باہر نکل آ ئے تھے۔

 پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق  زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔اس کے علاوہ پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعا ت موصول نہیں ہوئی ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق  پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے جبکہ زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں