اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی موجود ہیں۔
کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔
وزیراعظم کوئٹہ میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحا ل کا جائزہ لیں گے ،امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہو گی.اس موقع پر شہباز شریف کے سا تھ وزیر داخلہ اور دیگر رہنمابھی ہمراہ ہیں۔