بجلی بلوں میں اضافے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بلوں میں ایڈیشنل چارجز کمر توڑ رہے ہیں: شیری رحمان

10:43 PM, 29 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   بجلی بلوں کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے معاہدے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر موجودہ حکومت کو بھی بات کرنی چاہیے۔


پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بجلی بلوں میں جو بھی ایڈیشنل چارجز لگے ہیں وہ کمر توڑ رہے ہیں، بجلی کے بل لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بجلی کے سب سے زیادہ چارجز پاکستان میں ہیں، عوامی مسائل کو پیچھے نہیں رکھنا چاہیے۔


چیف الیکشن کمشنر سے پی پی وفد کی ملاقات پر شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی، ہم نے تمام تحفظات سامنے رکھے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترجیح حلقہ بندیاں نہیں بلکہ 90 دن کی مدت ہے، ہماری کوشش ہے جلد سے جلد الیکشن ہوں منتخب حکومت آئے جو عوامی مسائل حل کرے۔

مزیدخبریں