نئی دہلی:ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی بھارت میں ہوئی ہے ۔ بھارت میں گھریلو استعمال کےایل پی جی کے سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔
اس منظوری کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں 14 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1103 روپے سے کم ہو کر 903 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ بھارت میں گھریلو استعمال کی ایل پی جی کے 31 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔بھارت قدرتی گیس کی 60 فیصد طلب درآمدات سے پوری کرتا ہے۔