عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کو کامیاب کرانے کی بھرپور تیاری کریں،نگران حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں الیکشن کرانا ہے: سراج الحق

عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کو کامیاب کرانے کی بھرپور تیاری کریں،نگران حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں الیکشن کرانا ہے: سراج الحق

 لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ  نگران حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں  الیکشن کرانا ہے۔ ا میر جماعت اسلامی سراج الحق  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    نگران حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں  الیکشن کرانا ہے۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دو ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں الیکشن کرانا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ تاجروں، علما، وکلا، طلبہ سمیت تمام طبقات نے ہماری کال کی حمایت کی جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ سراج الحق نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہو گی اور کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرے، نگران حکومت کا کام 90 دن میں الیکشن کرانا ہے، وہ یہ کام کرے اور اختیار منتخب نمائندوں کے حوالے کردے۔سراج الحق نے اپیل کی کہ عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کو کامیاب کرانے کی بھرپور تیاری کریں۔

مصنف کے بارے میں