ملتان:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم کاکہنا ہےکہ پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ایشیا کپ اگر پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی۔انہوں نے مزیدکہا کہ افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی۔جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے.
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حریف ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ٹیم پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں۔ کسی نے اعتراضات کیے تو کسی نے تعریف بھی کی۔ ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے نمبر ون بنے۔انہوں نے کہا کہ ٹریولنگ شیڈول ایسا بنایا ہے کہ آرام بھی مل رہا ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر جلد اچھی خبر ملے گی۔بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر طرح طرح کی باتیں ہوئیں، کسی نے اعتراضات کیے، کسی نے تعریف بھی کی، ہمارا فوکس کرکٹ پر رہا جس کی وجہ سے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بنے۔