عمران خان کے وکلا نے ایک لاکھ روپے جمع نہیں کرائے، آج رہائی کے امکانات ختم 

06:38 PM, 29 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں آج رہائی کے امکانات ختم  ہوگئے ہیں۔ عمران خان کے وکیلوں کی طرف سے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع نا ہونے کی وجہ سے روبکار جاری نا ہو سکی ۔

نیو نیوز کے مطابق  ہائیکورٹ کرمنل برانچ کا عملہ چھ بجے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود رہا ۔ عمران خان کے وکلا نے فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کر لی ۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق مچلکے کل جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرکے ان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔ 

مزیدخبریں