ریاض:جدہ ایک ایسے میلے کی میزبانی کرنے والا ہے جو سعودی عرب کے لیے اس نوعیت کا اولین میلہ ہے اور جس میں مملکت کے موسیقی کے ورثے کا جشن منایا جائے گا۔
وزارت ثقافت کے زیراہتمام سعودی مملکت کا یہ موسیقی کا ایونٹ 28 اور 30 ستمبر کے درمیان جدہ سپرڈوم میں منعقد ہوگا۔سعودی پریس کے مطابق یہ میلہ دھنوں کی تاریخ اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ ان کے ثقافتی روابط کو نمایاں کرے گا۔
میلے کے شرکاء کو ملک کے نغموں کے ذریعے ماضی کی جھلک دکھائی جائے گی ۔ میلے کے مقام کے داخلی ہال کی دیواروں پر اہم موسیقاروں اور فنکاروں کی تصاویر آویزاں ہوں گی اور ایک نمائش میں کہانیاں، دھنیں اور تجربات پیش کیے جائیں گے جنہوں نے مملکت میں موسیقی کی صنعت کو تبدیل کر دیا۔
یہ فیسٹیول وژن 2030 کے بینر تلے منعقد کیے جانے والے کئی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد سعودی افراد، خاندانوں اور کمیونٹیز کے طرززندگی اور رہائش کو بہتر بنانا ہے۔