ٹرائل کورٹ نے الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر فیصلہ دیا، عمران خان سزا معطلی کے حق دار ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریری حکم نامہ جاری

ٹرائل کورٹ نے الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر فیصلہ دیا، عمران خان سزا معطلی کے حق دار ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد :  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔ ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا ۔

سزا معطلی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے قائم علی شاہ کیس کا حوالہ بھی شامل  ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر کیس میں سزا معطل ہو ۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائی کورٹ کی صوابدید ہے ۔اس کیس میں دی گئی سزا کم دورانیے کی ہے ۔ عدالت سمجھتی ہے کہ درخواست گزار سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا حقدار ہے ۔

فیصلے کے مطابق سزا معطلی کی درخواست منظور کر کے پانچ اگست کو ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں