ایشیا کپ سے پہلے انڈین  ٹیم کے لیے بری خبر،کے ایل راہول   پہلےد ومیچز نہیں کھیلیں گے 

ایشیا کپ سے پہلے انڈین  ٹیم کے لیے بری خبر،کے ایل راہول   پہلےد ومیچز نہیں کھیلیں گے 

نئی دہلی: ایشیا کپ سے پہلے انڈین ٹیم کے لیے  ایک بری خبر یہ ہے کہ کے ایل راہول پہلے دو میچز نہیں کھیلیں گے۔ ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔اس بارے میں  کوچ راہول ڈریوڈ کاکہنا ہےکہ   کے ایل راہل پاکستان اور نیپال کے خلاف ٹیم کے پہلے 2 میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ان کی جگہ پر کسی کو کھلایاجارہا ہے اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔کے ایل  راہول طویل عرصے تک انجری کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔ وہ فی الحال ٹیم کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شامل  ہیں لیکن میچ سے پہلے ٹیم میں جگہ بنے گی یا نہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔


واضح رہے کہ  کے ایل راہول نے ٹیم انڈیا کے لئے آخری  میچ  مارچ 2023 میں کھیلا تھا۔ یعنی وہ تقریباً 6 ماہ سے میدان سے دور ہیں۔ وہ اب تک 54 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ ون ڈے کی 52 اننگز میں راہول نے 45 کی اوسط سے 1946 رنز بنائے ہیں۔ وہ 5 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ 112 رنز ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

بھارتی ٹیم 4 ستمبر کو گروپ راؤنڈ کے اپنے دوسرے میچ میں نیپال سے مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد سپر 4 میچ کھیلے جانے ہیں۔ ایشیا کپ کے رواں سیزن میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہندوستان، پاکستان اور نیپال ایک گروپ میں ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو دوسرے گروپ میں جگہ ملی ہے۔

مصنف کے بارے میں