پی ٹی آئی کارکن فیصلہ معطلی پر مٹھائیاں تقسیم نہ کریں: اعظم نذیر تارڑ

پی ٹی آئی کارکن فیصلہ معطلی پر مٹھائیاں تقسیم نہ کریں: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کو عارضی ریلیف قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مختصر فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم نہیں کرنی چاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا بھی اپنی جگہ برقرار ہے اور نا اہلی بھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مٹھائی کھانے میں جلدبازی نہ کریں، ا بھی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔

  

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں