بشریٰ بی بی نے اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات کی ،کہا عمران خان بیرون ملک جانے کیلئے تیار ہیں: پی ڈی ایم کا دعویٰ

02:25 PM, 29 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد کے ہوٹل میں اسلامی ملک کی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے ان سے این آر او مانگا ہے۔ 

عمران خان کی سزا منتقلی پر رد عمل میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ کیا عمران خان کی سزا معطلی بشری بی بی کی ملاقاتوں کا نتیجہ تو نہیں؟ بشری بی بی نے اسلامی ملک کی اہم شخصیت کو یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک سےباہر جانےکو تیار ہے۔

  

انہوں نے کہا کہ عمران خان اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے اور اب وہ این آر اور مانگ رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں