عمران خان کی رہائی کی امیدیں دم توڑ گئیں ، سائفرکیس میں گرفتار، کل عدالت پیش کیا جائے گا

01:59 PM, 29 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عمران خان کی رہائی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ سابق وزیر اعظم کو اٹک جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا۔ سائفرکیس میں عمران خان کل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائی میں بڑی رکاوٹ بالآخر سامنے آ گئی ہے۔ اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے 15 اگست سے عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر رکھا ہے جو کل مکمل ہو گا اور کل ہی اُنہیں خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

مزیدخبریں