چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

11:42 AM, 29 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: چینی کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی، کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں دس روپے اضافہ ہو گیا، کوئٹہ میں چینی فی کلو 180 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

 لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپے، اسلام آباد میں 165 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی جبکہ راولپنڈی میں 160 فی کلو  پر دستیاب ہے۔ 

کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی ۔

  دستاویز کے مطابق پشاور میں ایک کلو چینی 165 روپے اور سیالکوٹ میں 1 کلو چینی 160 روپے کی  فروخت ہو رہی ہے۔ 

چینی کی بڑھتی قیمتوں پر عوام نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں