ایشیا کپ کا میدان کل سجے گا، پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں افتتاحی میچ کھیلیں گی

11:29 AM, 29 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ملتان:   ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن  کل ( بروز بدھ) سے  ملتان میں شروع ہو گا۔  ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا، لیکن سب کی نظریں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان 2 ستمبر کو کینڈی میں ہونے والے میگا ایونٹ پر لگی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ  ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کے پاکستان اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں،ورلڈ کپ کے میزبان بھارت کے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کے بعد  ہائبرڈ ماڈل  پر اتفاق کیا گیا تھا جس کے تحت ایونٹ کے 4 میچز پاکستان جبکہ باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے،  فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

ایشیا کرکٹ کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، گروپ سٹیج میں ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی۔

ایشیا کپ  2023 مکمل شیڈول:
گروپ اسٹیج

30 اگست - ملتان میں پاکستان بمقابلہ نیپال دوپہر 2:30 بجے (PST)

31 اگست - بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST) 
2 ستمبر - پاکستان بمقابلہ ہندوستان کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

3 ستمبر - بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

4 ستمبر - ہندوستان بمقابلہ نیپال کینڈی میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

5 ستمبر - افغانستان بمقابلہ سری لنکا لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

سپر 4s

6 ستمبر - A1 بمقابلہ B2 لاہور میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

9 ستمبر - B1 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

10 ستمبر - A1 بمقابلہ A2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST) 
12 ستمبر - A2 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

14 ستمبر - A1 بمقابلہ B1 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

15 ستمبر - A2 بمقابلہ B2 کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

17 ستمبر - فائنل کولمبو میں دوپہر 2:30 بجے (PST)

دوسری جانب یشیا کپ کے سب سے بڑا معرکہ پاکستان بھارت میچ (2 ستمبر)  موسم کے رحم وکرم پر آ گیا۔ اس میچ کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق سری لنکا کے شہر  پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب

ایشیا کپ کے 16 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پاکستان کے شہر ملتان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں اے آر رحمان اور عاطف اسلم جیسے فنکاروں کی میوزیکل پرفارمنسز بھی ہو گی۔

مزیدخبریں