آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیدی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیدی
سورس: File

واشنگٹن : آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں شروع ہوگیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کیا کہ الحمدللہ آئی ایم ایف  بورڈ نے ہمارے  پروگرام کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ ہمیں اب ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بہت سے سخت فیصلے لینے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے۔ میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں