راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی لیجنڈ منظور حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہاکی لیجنڈ اور اپنے دوست اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پرانتہائی غم زدہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے ۔