اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ دونوں کے خلاف توہین عدالت کی درخوست مسترد کردی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سید ظفر علی شاہ کی طرف سے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔ ظفر علی شاہ نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق حلف نامے کو بنیاد بنایا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ یہ درخواست یہاں قابل سماعت نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایسی ہی درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا معاملہ سننا ہمارا اختیار نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کر رکھا ہے۔