پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منظور جونیئر انتقال کرگئے

02:19 PM, 29 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین منظور جونیئر انتقال کرگئے ۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

منظور جونیئر کی قیادت میں پاکستان نے اولمپکس میں آخری گولڈ میڈل جیتا تھا ، لاس اینجلس اولمپکس 1984 میں پاکستان ٹیم انہیں کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ، وہ 1978 اور 1982 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے ، انہوں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ مختلف ذمہ داریاں انجام دیں ۔

مزیدخبریں