کوئٹہ کا مواصلاتی رابطہ ابھی تک بحال نہ ہو سکا

کوئٹہ کا مواصلاتی رابطہ ابھی تک بحال نہ ہو سکا

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے دعووں کے باوجود کوئٹہ کا مواصلاتی رابطہ تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولت میں اب بھی رکاوٹ موجود ہے جبکہ فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن میں خلل کے باعث سیلاب متاثرین کیلئے کئے جانے والے امدادی آپریشن میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ مستونگ سے کوئٹہ جانے والا پی ٹی سی ایل کا کیبل بارش و سیلاب کے باعث کئی جگہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث کوئٹہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی میں میں خلل پیدا ہو گیا۔ 
اس ضمن میں پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیمیں کیبل کی مرمت کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں جس کی جلد مرمت ہو جائے گی اور لوگ دوبارہ سروس استعمال کرتے ہوئے رابطے قائم کر سکیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں