راجن پور میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

راجن پور میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

لاہور: راجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 36 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 2 لاکھ 15 ہزار افراد شدید متاثر ہوئے ہیں اور 26 ہزار گھروں کو نقصان ہوا ہے جبکہ ندی نالوں کے سیلاب سے 7 لاکھ ایکڑ رقبہ شدید متاثر ہوا ہے اور 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے فاضل پور اور تحصیل روجھان کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 475 سرکاری سکول ڈوب گئے ہیں اور انڈس ہائی وے روڈ اور دیگر سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، سندھ اور پنجاب انڈس ہائی وے 11 روز سے بند ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 248 ہو گئی ہے۔
صوبائی بلوچستان میں سیلاب سے 61 ہزار 48 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں 5 ڈیمز ٹوٹنے سے پانی نے تباہی مچا دی۔ 
کوئٹہ کراچی، کوئٹہ بولان، جیکب آبد قومی شاہراہ کئی مقامات پر بہہ جانے سے بند ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا رابطہ بھی بحال نہیں کیا جا سکا تاہم کوئٹہ، تفتان، ایران شاہراہ تین دن بعد بحال کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں