لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے رات بھر بارش ہوئی جس کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ دن کے وقت بھی بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات کے وقت بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جبکہ ن کے وقت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ مختلف علاقوں شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 1 ہزار 33 افراد جاں بحق اور 1 ہزار 527 زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور میں رات بھر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش
09:26 AM, 29 Aug, 2022