شیخوپورہ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون پرتشدد کے الزام میں ن لیگی عہدیدار گرفتار

11:30 PM, 29 Aug, 2021

شیخوپورہ : پاکستانی نژاد برطانوی خاتون پر تشدد کے الزام میں مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیدار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 متاثرہ خاتون عالیہ جیلانی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میاں منور اقبال اور دیگر ملزموں نےگھر پر قبضےکی خاطر تشدد کیا،خاتون نے ملزمان پر نقدی اور زیور چوری کرنےکا بھی الزام لگایا ہے۔ شیخوپورہ پولیس نے3 ملزموں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن شیخوپورہ سٹی کے صدر میاں منور اقبال نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

میاں منور اقبال کا کہنا ہے کہ میرے خلاف درج کرایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے اور سیاسی عزائم میں رکاوٹ بننے پر لوگ میری جان کے دشمن بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں