پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے امریکا کو اڈے دئیے تھے جس سے ستر ہزار پاکستانی پرائی جنگ کا ایندھن بن گئے ۔موجودہ حکومت شہر حوالے کر کے اپنی قوم کو کس عذاب میں مبتلا کرنا چاہتی ہے؟خطے سے امریکا کی مکمل واپسی تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کے اس فیصلے کے نتائج خطرناک ہونگے۔
پشاور میں جماعت اسلامی کے 80ویں یوم تاسیس کے حوالے منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلا کے دوران موجودہ حکومت ان کو سہولت فراہم کر رہی ہے ۔حکومت نے یہ فیصلہ دباؤ کے تحت کیا گیا، نیٹو فوج کو کوئی سہولت نہ دی جائے۔
سراج الحق نے کہا کہ پرویز مشرف نے آتے ہی نیٹو کو تسلیم کیا اور اب یہ حکومت وہی کررہی ہے۔سراج الحق نے مینار پاکستان واقعہ کے حوالے بتایا کہ اس واقعہ پر مینار پاکستان بھی رنجیدہ نظر آیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نورمقدم کا جو واقعہ ہوا واقعہ نہیں بلکہ میرا جسم میری مرضی جیسی تہذیب کا نتیجہ ہے،جماعت اسلامی ملک میں انصاف کا حکومت قائم کرے گا جہاں پر ہر کسی کی جاں اور مال کا تحفظ ہوگا ۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پی ٹی آئی،ن لیگ اور پی پی پی کی حکومتیں سب سٹیٹس کو ہے انہوں نے انگریزی کے قوانین کو گلے لگایاہے جماعت اسلامی روشنی ہے اسکو ختم نہیں کیا جاسکتا۔