مفتاح اسماعیل کی شہباز شریف سے ملاقات، اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا

09:35 PM, 29 Aug, 2021

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے مفتاح اسماعیل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں مفتاح اسماعیل نے انہیں اپنے تحفظات سے  آگاہ کیا۔

اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور نہ ہی پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا ہے اور مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں ہے۔

خیال رہے مفتاح اسماعیل کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کے معاملے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔

مسلم لیگ ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، تاہم تحقیقاتی کمیٹی کے غیر فعال ہونے پر سندھ کی قیادت سے ناراض ہو کر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریڑی سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

مزیدخبریں