پرچی چیئرمین کی بیان بازی سندھ کے حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، شہباز گل

08:00 PM, 29 Aug, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کی بیان بازی سندھ کے حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام گزشتہ 13 سال سے سندھ سرکار کے رحم و کرم پر ہیں۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ سندھ کے عوام کو بنیادی سہولتیں تک نہ دے سکنے والے مجرم ہیں۔ سندھ کی کاغذی کارکردگی اور ان کی نا اہلی حالیہ واقعے سے بھی عیاں ہے۔

خیال رہے کہ خیر پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان آپ کے حقوق چھیننا چاہتا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ کوئی کٹھ پتلی آپ کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ ، نااہل حکومت کے خاتمے کے لیے عوام میرا ساتھ دیں ۔آپ کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عوام کو عمران خان سے نجات دلائیں گے۔ 

مزیدخبریں