خیرپور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں تاریخی غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے جبکہ سلیکٹڈ اسلام آباد میں جشن منا رہا ہے۔
خیرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان آپ کے حقوق چھیننا چاہتا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ کوئی کٹھ پتلی آپ کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ ، نااہل حکومت کے خاتمے کے لیے عوام میرا ساتھ دیں ۔آپ کی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عوام کو عمران خان سے نجات دلائیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیربھٹو نے16 ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار دیا تھا، اگرپارلیمان نےلوگوں کو روزگار دلوایا ہےتوکوئی اور نہیں چھین سکتا، پارلیمان سپریم ادارہ ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت آرہی ہے،جن جن لوگوں سے نوکریاں چھینی گئی ہیں، ان سب کوبحال کریں گے، سرکاری ملازمین سے متعلق عدلیہ کےحالیہ فیصلےکے خلاف اپیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بنی گالا میں گھرکو ریگولرائز کیا گیا اور گجر نالے پر غریبوں کے گھر توڑے گئے، کیا یہ تبدیلی ہے، مزدور کو اس کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا اور عمران خان 3 سالہ دور حکومت کا جشن منارہے ہیں۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت حقِ روزگار پر اسی طرح ڈاکامارتی رہی تو پورا سندھ سڑکوں پر ہو گا مصد پانی کی تقسیم میں بدانتظامی عوامی غصے کو جنم دے رہی ہے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔