عالمی غیرجانبداراداروں نے مودی سرکار کے جمہوری اقدار کو زہر قاتل قرار دیدیا

India, Modi government, BJP, RSS, democratic values, International non-partisans

نیو دہلی: مودی نے بھارتی جمہوریت کا تشخص ہی مجروح کردیا ۔ بھارتی جمہوریت کا گراف مسلسل گرنے لگا ۔ عالمی غیرجانبداراداروں نے مودی سرکار کے جمہوری اقدار کو زہر قاتل قرار دیدیا ۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق ایک سال میں بھارت کی گلوبل ڈیمو کریسی انڈیکس میں 26 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد بھارت 53 ویں درجے پر پہنچ گیا ۔

ہندوقومیت بھارتی جمہوریت کا محور بن گئی ۔ عیسائیوں ، مسلمانوں ، دوسری قومیتوں کا مخصوص ہندو جمہوریت سے اعتبار اٹھنے لگا ۔ آر ایس ایس نے تمام سرکاری مشینری کو ہائی جیک کرلیا ۔ مودی سرکار کے فیصلے آر ایس ایس نظریئے کے تابع ہیں ۔

آر ایس ایس مائنڈ سیٹ بھارتی جمہوری تشخص کیلئے زہر قاتل ثابت ہونے لگا ۔ بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہا پسند کارروائیوں میں ڈھال بن گئے ۔

مودی کی نام نہاد جمہوریت بھارتی سیکولر تشخص کیلئے خطرہ بن گئی ۔ مودی کی نام نہاد جمہوریت مذہبی رواداری ، معاشی ، سماجی اقدار کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ۔ بھارت کا انتہا پسند جمہوریت کے ذریعے اقوام عالم میں تشخص برقرار رکھنا چیلنج بن گیا ۔

فریڈم ہاؤس رپورٹ میں بھارت جزوی آزاد اسٹیٹس کے ساتھ کھڑا ہے ، رپورٹ کے مطابق جزوی آزاد اسٹیٹس پر اکواڈور ، موزمبیق ، سربیا ہیں ۔