کسان کی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں: شہباز شریف

Shehbaz Sharif, Farmers United Front delegation, National development, possible, farmer, prosperity

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کسان کی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ، کسانوں اور زراعت کیلئے ہم نے عملی اقدامات کیے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے کسان متحدہ محاذ سندھ اور بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے کسانوں کو بجلی اور کھاد پر خصوصی سبسڈی دی ۔ کسانوں کو پہلی بار ہماری حکومت نے بلا سود قرض دیئے ۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر بھرپور آواز بلند کریں گے ۔ غریب کسان مشکلات کا شکار ہے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کیڑے مار ادویات اور کھاد کی قیمتیں بڑھا دیں ، قیمتوں میں اضافہ کرکے کسانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کسان خوشحال تھے ۔ نواز شریف دور میں کسانوں کو اربوں روپے کا زرعی پیکج دیا گیا ۔ ہمارے دور میں زراعت کو ترقی ملی اور ریکارڈ فصلیں ہوئیں ۔