سرکاری ملازمین اب سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے، پابندی عائد  

11:42 AM, 29 Aug, 2021

اسلام آباد: سرکاری ملازمین اب سماجی رابطوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ وفاقی حکومت نے ان پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

تمام سرکاری ملازمین کو تنبہ کی گئی ہے کہ ایک یا زائد ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 ماننے کا بھی حکم دیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازم اپنی رائے یا کسی بھی قسم کی بیان بازی نہیں کر سکتا۔

اس سلسلے میں سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سرکاری دستاویزات اور معلومات لیک ہونے کے ڈر سے اٹھایا گیا ہے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم آئندہ سے کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکے گا۔ ان میں ٹویٹر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

مزیدخبریں