قابض بھارتی فوج کی فائرنگ، 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

04:27 PM, 29 Aug, 2020

پلوامہ: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ہر حد پار کر گئی۔ قابض فوج نے پلوامہ اور شوپیاں میں گھر، گھر تلاشی اور فائرنگ کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی، گھر گھر تلاشی کے دوران نسل کشی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کر کے 3 نوجوانوں کو شہید کیا۔ ضلع شوپیاں میں بھی بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ظالم بھارتی حکومت نے وادی بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ سرینگر کے لال چوک سے 50 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حسن آباد، بڈگام اور بارہ مولہ میں بھی قابض افواج نے جلوس پر دھاوا بولا، عزاداروں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مزیدخبریں