وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں این ڈی ایم اے کو فعال کرے، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں این ڈی ایم اے کو فعال کرے، بلاول بھٹو
کیپشن: گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے، بلاول بھٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے۔ شاہراہ قراقرم پر بنی سرنگ کی مرمت کے لئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گر سکتی ہے، وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومت شہریوں کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔

چیئرمیں پیپلزپارٹی نے کہا گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔