پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

12:17 PM, 29 Aug, 2020

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزبیکی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کےامور، تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہاؤسنگ، صنعت اور کاروباری سیکٹرز میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور باہمی تعاون کو فروغ دینےکے لیے رابطوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز بنا رہے ہیں اور بہاولپور میں تیسرے اسپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے او پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں