وینس فلم فیسٹیول کی تقریبات کا زبردست آغاز

11:59 PM, 29 Aug, 2019

روم: اٹلی میں 76 ویں وینس فلم فیسٹیول کی تقریبات کا زبردست آغاز, چار درجن سے زائد فلموں کی نمائش ہو گی۔

وینس فلم فیسٹیول کی شاندار افتتاحی تقریب میں غیر ملکیوں کے علاوہ کئی ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

وینس میں ہونے والا فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ کانز اور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔

7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی پہنچ گئے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں