پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جانے کا امکان

07:58 PM, 29 Aug, 2019

لاہور : پنجاب کابینہ تبدیلی زیر غور ، میاں اسلم اقبال سے اطلاعات کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے،  بلدیات اور جنگلات کا نیا وزیر لگانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو  پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں پر گرین سگنل دے دیا ہے۔


دوسری جانب چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر کا بتانا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بطور چئیرمین شکایت سیل مین اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ملک اسد کھوکھر نے لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 168 کے ضمنی معرکے میں 17579 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی  تھی۔

 

مزیدخبریں