معیشت میں بہتری لانے کا سفر آسان نہیں:مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ

07:02 PM, 29 Aug, 2019

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ملکی معیشت کے حقائق عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا ٹیکس آمدن میں کوئی بہتری نہیں آئی ،معیشت میں بہتری لانے کا سفر آسان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبد الحفیظ شیخ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آگاہ کیا کہ ٹیکس آمد ن شروع سے نیچے گررہی ہے اور آج بھی حالات ویسے ہیں ہیں ،ملکی معیشت میں استحکام کیلئے نجکاری کا عمل تیز کرینگے ، چھہتر سو ارب روپے کے نئے قرض پر تنقید مناسب نہیں، دیکھنا یہ ہوگا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کیلئے کتنا قرض لیا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے متعلق کسی نے تحقیق کرنی ہے تو مجھ سے کرے، نجکاری کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔ ترقیاتی پروگرام کا بھی ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، دیکھنا ہوگا جہاں ترقیاتی فنڈز دیئے اس کا کیا فائدہ ہوا؟

مزیدخبریں