واشنگٹن: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہیگا کیونکہ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیساتھ اب ہندوستان بھی بات کریگا، ہرکوئی بات کریگا، مظلوم کشمیریوں کی منزل بہت قریب نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہیگا، ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کو سرحد کے دونوں جانب آنے جانے کا حق ہے، ہم بہت بڑی تعداد میں ایل اوسی کی جانب مارچ کریں، 9 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں یہ آپشن شامل ہے، یہ مارچ سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جارح کے مقابلے میں مظلوم کھڑا ہوتا ہے تو دنیا کی ہمدردی مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔