لاہور:سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں ریکارڈ جمع نہ کرانے پر عدالتی عملے کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت جج عدنان طارق نے حکم دیا کہ فیملی کورٹ کا عدالتی عملہ میرا کا ریکارڈ فوری طور پر سیشن عدالت میں جمع کروائے، جس کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنے خلاف آنے والے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، ا نہوں نے کہا کہ فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔
اداکارہ میرا نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ میں عتیق الرحمان کو جانتی نہیں ہوں نہ اس سے شادی کی۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔