وزیر اعظم کی کال پر کرکٹرز بھی کشمیریوں کی حمایت میں سامنے آگئے

10:29 AM, 29 Aug, 2019

 لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی کال پر کرکٹرز بھی کشمیریوں کی حمایت میں سامنے آگئے، جمعہ کے روز کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی کال پر کھلاڑیوں کا لبیک، شاہد آفریدی کا جمعہ کو مزار قائد جانے کا اعلان، عوام سے بھی آنے کی اپیل کر دی۔ احمد شہزاد بھی میدان میں آئے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کے روز آرمی میوزیم جانے کا پلان بنا لیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 6 ستمبر کو ایک، ایک شہید کے گھر بھی جائیں گے۔ وزیراعظم کی کشمیر کال پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دے گا، لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں شامل تمام کھلاڑی کشمیری بھائیوں کیلئے باہر نکلیں گے۔

مزیدخبریں