کابینہ نے سٹیل ملز کے ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دے

کابینہ نے سٹیل ملز کے ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دے
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دے دی جبکہ مزید چار ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا طریقہ کار بھی طے کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے جون جبکہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری ملازمین کی چار ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

مشین ٹول فیکٹری ملازمین کی تنخواہ کیلئے بارہ کروڑ اسی لاکھ روپے جاری کئے جائیں گے۔

 

اجلاس میں تھر کے علاقے اسلام کوٹ کے لوگوں کو 100 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر سبسڈی دینے پر بھی غور کیا گیا۔

 

اجلاس میں ملک موجودہ گندم اور آٹے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ملک میں 75 لاکھ ٹن گندم کے سرکاری ذخائر ہیں۔