اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو ایک کروڑ ملازمتیں اور پچاس لاکھ گھر گوگل پر ڈھونڈنے پڑیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف سیاست سے ملازمتیں اور گھر نہیں مل سکتے لہٰذا سینیٹ اور کنٹینر پر بولنے کے فرق کو سمجھیں ، ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر بیان 55 روپے کے سفر والے بیان جیسا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان روزانہ دو مرتبہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہائوس ہیلی کاپٹر میں آتے ہیں ۔