تحریک لبیک یارسول اللہ نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز کر دیا

10:27 PM, 29 Aug, 2018

لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہ نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز کر دیا ہے ، مارچ کی قیادت تحریک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز کر دیا ہے ، تحریک کا کارواں گجرات کے قریب پڑائو ڈالے گا ۔

مارچ سے قبل حکومتی وفد نے تحریک لبیک سے مذاکرات کی کوشش کی جوکہ بے سود ثابت ہوئی ، تحریک کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے بتایا کہ حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات کو ختم کیا جائے ۔

نہ صرف سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں بلکہ ہالینڈ کے سفیر کو بھی فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اس سے کم کسی بات پر رضامندی نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں