فیصل واوڈا کا عامر لیاقت کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج

فیصل واوڈا کا عامر لیاقت کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے تحریک انصاف ہی کے ایم این اے عامر لیاقت کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ہے۔


عامر لیاقت اور تحریک انصاف سندھ کی قیادت میں تلخیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی جانب سے گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری میں نہ بلائے جانے پر تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور پھر آج تحریک انصاف سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا واٹس ایپ گروپ بھی احتجاجاً چھوڑ دیا تھا۔

عامر لیاقت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی باتوں سے سب کو بڑا دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے عامر لیاقت کے 15 رکن اسمبلی ساتھ ہونے کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کا ایک بھی ایم این اے اپنے ساتھ ملا لے تو انہیں مان جاؤں گا۔

خیال رہے کہ اس قبل سابق قومی کرکٹر عمران خان نے بھی عامر لیاقت نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے جوباتیں کیں وہ سمجھ سے باہر ہیں۔تبدیلی ابھی آئی ہے اس طرح کی باتیں پاکستان کے مفاد میں نہیں، ہمیں پاکستان کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے, انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنماءاور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج بھی دیا، کہا کہ جس سیٹ سے عامر لیاقت جیتا ہے, اسی پر مجھ سے مقابلہ کرکے دکھائے۔