نئی دہلی:اوبر نے بھارت میں فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور شروع کر دیا ہے , میڈیارپورٹس کے مطابق اوبر2027 سے امریکا میں فضائی ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور دنیا بھر میں ابتدائی طور پر 5 ممالک میں یہ سروس متعارف کرائی جائے گی۔
بھارتی وزیر جے انت سنہا کا کہنا تھا کہ اوبر نے انہیں بتایا کہ بھارت ان 5 ممالک میں سے ایک ہے جس میں فضائی سروس فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
فضائی سروس کے لیے اوبر مسافر ڈرونز استعمال کرے گی، اوبر کے مسافر ڈرونز 350سو کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے پرواز کریں گے، یہ الیکڑک سے چلیں گے اور ان سے فضا میں شور بھی نہیں ہوگا۔